وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز دوستوں کی ملاقات
فوٹو : ٹوئٹر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز سر رچی رچرڈسن،ذاکر خان،ڈینی مورسن اور رمیض راجہ نے ملاقات کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈسن، نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور حال کے کمنٹیٹرز ڈینی موریسن اور ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے ممبر رمیض راجہ نے ملاقات میں پرانی یادیں تازہ کیں.
ذرائع کے مطابق رمیض راجہ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو سکیپر کہہ کر ورلڈ کپ 1992 کی یادیں تازہ کرتے رہے جبکہ عمران خان نے کہا مجھے یقین تھا کہ ہم کم بیک کر سکتے ہیں.
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ان کےپرانے کرکٹ کے دوست
سر رچی رچرڈسن نے سوال کیا ملک کے وزیر اعظم بن کر اتنے پرسکون کیسے ہو تو عمران خان نے کہا اسپورٹس مین ہوں اس لیے دباو میں نہیں آتا پرسکون رہتا ہوں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس موقع پر ایک بار پھر 1992 ورلڈ کپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا رمیض راجہ سامنے بیٹھے ہیں ان سے پوچھ لو جب یہ لوگ ٹورنامنٹ سے آوٹ ہونے کی بات کرتے تھے میں تب بھی دباؤ میں نہیں تھا.
غیر ملکی کرکٹرز پاکستان میں جاری کرکٹ سرگرمیوں کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں، ان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے کرکٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملتا، کبھی خبروں سے اپ ڈیٹ مل جاتی ہے.