پہلے گندے اشارے، تلخ کلامی، فقرہ بازی پھر معافی تلافی، بنگلہ دیش بھارت فائنل کا ناخوشگوار اختتام

0

فوٹو : سوشل میڈیا

Courtesy video

پوچیف اسٹروم(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد کھلاڑیوں میں بھی تصادم ہوا، گندے اشارے تلخ کلامی کے بعد پریس کانفرنس میں معافیاں تلافیاں ہوگئیں.

فائنل میچ کے آخری لمحات میں فریقین کھلاڑیوں کے اعصاب جواب دے گئے ایک مشکل اور پھنسا ہوا میچ جیتنے کے بعد جذبات میں بنگالی پلئیرز نے فاتحانہ انداز اپنایا تو انڈین کھلاڑی یہ جشن برداشت نہ کر سکے.

شکست کھانے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے اور بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے پر اتر آئے، اور جواب میں اسی انداز میں مخالف کھلاڑیوں پر اشارے کئے اور فقرے کسے.

جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ورلڈ چیمپئن بننے پر بنگلا دیشی کھلاڑی میدان میں جشن منا رہے تھے جو بھارتی کھلاڑیوں کو کسی صورت نہ بھایاسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی جشن مناتے بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ رہے ہیں۔

اس سے پہلے کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جھگڑا الجھتا گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر پہنچ کر پیچ بچاؤ کرایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو علیحدہ کیا۔

بعد میں پریس کانفرنس میں فاتح بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اکبر علی نے کہا مجھے صورتحال کا اندازہ نہیں ہوا، تاہم یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ کھلاڑی نوجوان اور فائنل تھا پھر بھی اگر ہماری طرف سے کچھ غلط ہوا تو معذرت.

بھارتی ٹیم کے کپتان نے بھی تلخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہم یہ درست نہیں ہوا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.