عمران خان کا 11نکاتی انتخابی پروگرام کا اعلان

0

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے پاکستان کے لیے گیارہ نکات کا اعلان کردیا کہتے ہیں حکومت میں آیا تو ان نکات پر عمل کرکے ملک کو نیا پاکستان بنادوں گا۔

لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ہر مرحلے پر میری مدد کی میں بھی انہیں مایوس نہیں کروں گا اور خون کے آخری قطرے تک عوام کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں، یہ ملک مدینہ کی ماڈل ریاست کے طور پر بننا تھا، مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست بنی جس نے یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کی مدد کی، پاکستان کو ایسی ہی ریاست بنانا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو فلم دکھائی گئی جس کے بعد عمران خان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کی عزت نہیں رہی اور امریکی ایئر پورٹ پر شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اتروالیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی 60 سال کی تاریخ میں اس ملک پر 6 ہزار ارب روپے قرض چڑھا بعدازاں آصف زرداری کے دور حکومت میں یہ قرض دگنا ہوکر 13 ہزار ارب تک پہنچا لیکن 2013ء تا 2018ء کے دوران یہ قرضہ 13 ہزار سے  27 ہزار ارب تک پہنچ گیا یہ قرض مہنگائی، پانی، بجلی اور گیس پر ٹیکس لگا کرعوام سے وصول کیا جائے گا کیوں کہ ملک کو قرضہ واپس کرنا ہے، نائیجریا کے بعد پاکستان وہ واحد اسکول ہے جہاں سب سے زیادہ یعنی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں میں نہیں پڑھتے،  یہ تعداد آسٹریلیا کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

عمران خان نے کہا میں کبھی ہار نہیں مانتا آخر تک لڑتا ہوں،تحریک انصاف مشکل ادوار گزارنے کے بعد  آج ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے،پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے وقت ثابت کرے گا کہ اس پارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکے گا۔

عمران خان نے گیارہ نکات پر مشتمل پروگرام کا اعلان بھی کیا۔
عمران خان نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے گیارہ نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان نکات پر عمل درآمد سے ملک ترقی کرے گا اور ایک نیا پاکستان تشکیل پائے گا۔

پہلا نکتہ: قوم کو ایک بنانے کے لیے ایک تعلیمی نصاب لائیں گے۔

دوسرا نکتہ: عوام کے لیے ہیلتھ انشورنس لے کر آئیں گے۔

تیسر انکتہ: ٹیکس سسٹم ٹھیک کریں گے اور8 ہزار ارب روپے ہر سال قوم سے اکٹھا کرکے ملک کو قرضے سے نجات دلائیں گے۔

چوتھا نکتہ: نیب کو مضبوط کرکے کرپشن کا خاتمہ کریں گے

پانچواں نکتہ: سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے۔

چھٹا نکتہ: لوگوں کو روزگار دیں گے، 50 لاکھ سستے گھر بنائیں گے۔

ساتواں نکتہ: پاکستان کو ٹورازم کا حب بنادیں گے جس کے ذریعے بے روزگاری ختم ہوگی۔

آٹھواں نکتہ: شعبہ زراعت میں اصلاحات لائیں گے تاکہ کسان کی حالت بہتر ہو۔

نواں نکتہ: وفاق کو مضبوط اور صوبوں کو حقوق دیں گے، جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنائیں گے اور فاٹا کو کے پی کے میں ضم کریں گے۔

دسواں نکتہ: ماحولیات کا سسٹم بہتر کریں گے، پاکستان بھر میں 10 ارب درخت لگائیں گے۔

گیارہواں نکتہ: انصاف اور پولیس کا نظام بہتر کریں گے۔
انھوں نے اپنی تقر یر میں نواز شریف یا آصف زرداری کی بجاہے ملک کی صورتحال پر تشو یش کا اظہار کیا اور عزم کیا کہ پی ٹی آہی اقتدار میں آ گہی تو ہم قر ضے لینے کی بجا ہے قر ضے اتاریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.