گندم سمگلنگ پر حکومت کا ایکشن، کسٹمز کے 7 اعلیٰ اہلکار برطرف

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی حکومت نے گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم نے طورخم اور چمن بارڈر پر سمگلنگ میں ملوث 7 اعلی کسٹم اہلکار برطرف کر دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر زرتاج گل نے کسٹمز کے اہلکاروں کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے گندم کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے.

بتایا گیا ہے برطرف کولیکٹرز, ایڈیشنل کولیکٹرز, ڈپٹی کمشنرز طورخم، چمن کسٹم اسٹیشنز پر مامور تھے۔ ایف آئی اے نے ان سےمذید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس پروزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی 350 کنٹینرز کلیئرنس کرنے کے معاملے پر   وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔

ان میڈیا رپورٹس میں ذارئع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ طورخم بارڈر سے  بغیر ڈیوٹی ادا کیے 350 کنٹینر کلیئر کیے گئے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 4ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران فراڈ کرنے کے لیے ملی بھگت سے خودمختار نظام کو بند کردیا تھا اس معاملے پر وزیراعظم نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.