پروفیسر طالبہ کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے پر برطرف
فوٹو : فائل
ہری پور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج ہری پور کے پروفیسر اور طالبہ نے قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے کے بعد کورٹ میرج کرلی۔
گرلز کالج ہری پور میں انگریزی کے استاد رفاقت حسین اور طالبہ زینب کی 5 ماہ قبل بنائی گئی ایک قابل اعتراض ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نےویڈیو سامنے آنے کے بعد انکوائری کی جس میں پروفیسر رفاقت حسین کا جرم ثابت ہونے پر انھیں نوکری سے برخاست اور طالبہ زینب علی کو کالج سے نکال دیا گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ پروفیسر رفاقت حسین مانسہرہ کے علاقے ترنگڑی کا رہائشی ہے اور اس نے ہری پور کی 24 سالہ زینب علی کے ساتھ گزشتہ روز ایبٹ آباد کی عدالت کی اجازت سے نکاح کرلیا۔
نکاح کے موقع پر زینب کی والدہ اور رفاقت کے عزیز اور دوست بھی موجود تھے، رپورٹ کے مطابق رفاقت حسین پہلے سے شادی شدہ اور 3 بچوں کا باپ بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے رفاقت حسین زینب علی کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا تاہم ویڈیو سامنے آنے اور انکوائری کے بعد دونوں کے پاس شادی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا تھا.
یاد رہے تعلیمی اداروں بالخصوص مخلوط تعلیم والے کالجز اور یونیورسٹیوں میں اساتذہ کے اپنی طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات میڈیا پر آتے رہے ہیں، جامشورو یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کے سکینڈلذ سامنے آ چکے ہیں.