پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا، سیمی فائنل بھارت پاکستان مد مقابل ہوں گے
فوٹو : پی سی بی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
بینونی میں کھیلے جانےوالے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو شکست کو ٹرافی کی دوڑ سے آوٹ کیا پاکستان نے 190 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 42 ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔
پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
پاکستان کی طرف سے محمد ہریرہ نے 64، حارث نے 29، حیدر علی نے 28 اور محمد قاسم نے 25 اسکور کیے، محمد ہریرہ کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔
2مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،کھلاڑیوں نے 2 روز آرام کے بعد مسلسل 3 دن تک بھرپورٹریننگ کی، اس دوران عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے ایڑھی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے.
2 روز ریسٹ کے بعد گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، البتہ میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ جمعے کی صبح ہی کیا جائیگا۔میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔
افغانستان کے خلاف میچ سےقبل کپتان روحیل نذیر نے کہا تھا کہ ہم زمبابوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں، بطور کپتان میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا ۔