صدرنے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دے دی

0

فوٹو:فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد13 اپریل کو سینیٹ میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کے لیے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ منظور کیا گیا تھا ۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر بل کی منظوری دی جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

ایوان بالا میں جب یہ بل پیش کیا گیا تھا تو جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مخالفت کی تھی اور ایوان سے بائیکاٹ کیا تھا تاہم پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے احتجاج کرنے والی دونوں جماعتوں کی غیر موجودگی میں بل منظور کرلیا تھا۔

ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور فاٹا کے عوام نے فاٹا دائرہ کار بل 2017 کی منظوری کو فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔

تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں فاٹا کو جلد از جلد صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی حامی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.