پاکستان کا برطانوی شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کا خیر مقدم

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)برطانیہ نے پاکستان کو سفر کیلئے محفوظ قرار دے دیا، پاکستان نے برطانوی شہریوں کےلئے نئی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کے پاکستان کےسفر سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں.

اس سے قبلپاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرنے کا اعلان کیا.

پاکستان برطانوی شہریوں کے سفر کیلئے محفوظ ہے، برطانیہ

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں امن عامہ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔

https://twitter.com/CTurnerFCO/status/1220680926788816904

انہوں نےکہا نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کیلئے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جو کہ پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے باعث ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کا دورہ پاکستان ممکن ہوا اور ہمیں خوشی ہے کہ اب برطانوی شہری پاکستان میں مزید خوبصورت سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی شہری اب پاکستان کے شمالی علاقوں تک محفوظ سفر کرسکتے ہیں اور میں خود بھی پاکستان کے مزید خوبصورت علاقوں کے سفر کا خواہش مند ہوں۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان بہتر ہونے پر کچھ عرصہ قبل برٹش ائیرویز نے پاکستان کیلئے پروازوں کا بھی دوبارہ آغاز کیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان بار بار پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی آمد کے حوالے سے سے بات کرتے آئے ہیں اس حوالے سے برطانیہ کی جانب سے یہ اعلان خوش آئند ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.