وفاقی کابینہ کو سی پیک پر تفصیلی بر یفنگ

0

فائل فوٹو

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس مہاجرت اور اسمگلنگ آرڈیننس دوہزار اٹھارہ کی منظوری دے دی گئی، پاک چین اقتصادی راہداری پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس آڈٹ اوور سائیٹ بورڈ کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ سات ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر مفاہمتی یادداشتوں کی توثیق بھی کہ گئی

کابینہ نے مہاجرت اور اسمگلنگ آرڈیننس دوہزار اٹھارہ کی بھی منظوری دی، اسکے علاوہ بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کیلئے گرانٹس کی حد کہ بھی منظوری دی گئی، کابینہ نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی تعیناتی اور ڈی جی پورٹس کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی۔

کابینہ کو سی پیک کے حوالے سے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس وانائی انفراسٹرکچر، صنعتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے سترہ۔ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل۔گرڈ میں آئے گی ۔

ہسی پیک سے ملک کی شرح نمو میں اضافے کا سب بھی بنے گا، کابینہ نے قومی شناختی کارڈ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کارڈ کی شرح فیس کی منظوری بھی دے دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.