جاپانی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

0

فوٹو : پاکستان ایمبیسی

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)سعودی ولی عہدو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہر العلا میں جاپانی وزیراعظم شنزو آبے اور  ان کے وفد کے لیے قائم کی گئی خصوصی خیمہ بستی میں سے ملاقات کی۔

شاہی خاندان کی شخصیات اور مملکت کے وزراء نے العلا میں شاہی ضیافت کے لیے نصب کیے جانے والے ‘ خیمہ کیمپ ‘ میں جاپانی وزیر اعظم او ر انکے وفد کی آمد کے موقع پر سعودی عرب کی روایت کے مطابق ثقافتی گیتوں سے شاندار استقبال کیا۔

اس دوران سعودی لوک فن کاروں نے مقبول عوامی ورثے کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو پرانے وقتوں سے مملکت میں اس طرح کے مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔ضیافت میں جاپانی وزیر اعظم کو سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مہمان اور انکے وفد کو ‘ شاہی خیمہ کیمپ ‘ میں خصوصی قہوہ پیش کیا گیا جو عربوں کی روایت اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات، عالمی امور اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی، جاپانی وزیراعظم اور ان کے وفد نے خالص بدوی ماحول کو بے حد سراہا.

انھوں نے سعودی عرب کی طرف سے ان کے بھر پور استقبال پر ولی عہد و شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔لعلاء کے شاہی خیمہ کیمپ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپانی وزیر اعظم کے مابین دوطرفہ تجارت و معیشت، سرمایہ کاری دیگر امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.

سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آیبے کے د ورہ مملکت کے موقع پر ‘ العلا’ میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

شاہی ضیافت میں جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ انکے وفد کے ارکان،ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان، ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ بدر بن سلطان، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بند ر بن عبدالعزیز، ڈپٹی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر ثقافت اور العلا رائل کمیشن کے کمشنر شہزادہ بدر بن عبداللہ کے علاوہ دیگر وزراء  اور عمائدین مملکت نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.