وزیرعظم شاہد خاقان اور چیف جسٹس ثاقب نثارکی ملاقات

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ون آن ون ملاقات ، تقریباً ایک گھنٹہ پچاس منٹ تک ملاقات جاری رہی

یہ ملاقات اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی،اس سے قبل شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول صرف دو گاڑیوں میں سپریم کورٹ پہنچے ، جہاں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کااستقبال کیا ۔

، بعد ازاں دونوں کی چیف جسٹس کے چیمبر میں ون آن ون ملاقات ہوئی،وزیراعظم چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے توچیف جسٹس وزیراعظم کو چھوڑنے سپریم کورٹ کے گیٹ تک آئے۔

چیف جسٹس بھی بعد میں سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد ملاقات کے دوران سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر ملاقا ت ختم ہونے کی منتظر رہی۔

ملاقات میں کیا بات ہوئی فوری طور پر کسی کو کچھ پتہ نہ چلا، دونوں ملاقات کے بعد سپریم کورٹ عمارت سے چلے گئے میڈیا ٹیمیں دیکھتی رہ گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.