پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کر لیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا تبادلہ کر لیا ہے یہ عمل ہر سال کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالے کی گئی ہے۔
دوسری طرف بھارت نے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی وزارت خارجہ کے ذریعے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالےکی۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ دوطرفہ جوہری تنصیبات، سہولیات پر عدم حملے کے معاہدے کے تحت ہوا ہے۔
پاکستان اور بھارت ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرےکواپنی جوہری تنصیبات،سہولیات سےآگاہ کرتےہیں اور یکم جنوری 1992 سے یہ سلسلہ جاری ہے۔