شاہد آفریدی چین میں اوئگر مسلمانوں کی حالت زار پر بول پڑے
فوٹو : ٹوئٹر شاہد آفریدی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چین میں اوئگر مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں جان کر رہا نہیں جا رہا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظمسے التجا ہے کہ آپ امہ کو متحد کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس بارے میں بھی تھوڑا سوچیں.
ریکارڈ ساز آل راونڈر بوم بوم شا ہد آفریدی نے کہا میری چینی حکومتسے التجا ہے کہ خدارا اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روکیں۔
ادھر ترکی میں بھی گزشتہ روز ہزاروں افراد نے چین میں مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور اوئگر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر احتجاج کیا گیا.