سری لنکا 271 پرآوٹ، دوسری اننگ میں پاکستان کے بغیر نقصان 57 رنز

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے 80 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے،
سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئی.

دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے تھے اور اسے 23 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ عابد علی 32 اور شان مسعود 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں.

اس سے قبل سری لنکا نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار تھے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے پاکستان پر 80 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔اینجلو میتھیوز اور امبولدینیا 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

دنیش چندیمل کو 74 رنز پر حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔ دننجیا ڈی سلوا 32 اور نروشان ڈک ولا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے دلروان پریرا 48 اور لہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے  4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.