بی آر ٹی منصوبے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی،شوکت یوسفزئی
پشاور (ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نیب آئے اور بتائے بی آر ٹی میں کہاں کرپشن ہوئی ہے ، بی آر ٹی فرانزک آڈٹ کا فیصلہ شفافیت کے لئے کیا گیا ہے ۔
شوکت یوسفزئی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی، ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کی مدت پہلے ہی سے 3 سال کی تھی، بی آرٹی منصوبے کے آرٹی ایس اور ٹکٹنگ پرکام جاری ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آرٹی لاگت میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، بی آرٹی کوریڈورکی لاگت 29 سے 32 ارب روپے تک پہنچ گئی.
انھوں نے کہا کہ حکومت پر کوئی اضافی بوجھ نہیں آیا، ڈالرکی قیمت بڑھنےسے منصوبے میں 3ارب روپے کی بچت ہوئی ہے