اسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کی مہم جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ اسٹریلیا کے دوران کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر آمادہ کرنے کی لابنگ بھی شروع کی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 2022ء میں آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، اور اس حوالے سے سابق آسٹریلین آل راونڈڑ شین واٹسن اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سری لنکن ٹیم آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آرہی ہے اس سے قبل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم نے سکیورٹی کے حوالے سے مثبت سگنل ملنے کے بعد پاکستان کے دورہ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں دوسری طرف امکان ہے کہ پروٹیز ٹیم بھی آئندہ سال مارچ کے دوران ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان ان دنوں آسٹریلیا میں اسی مشن پرموجود ہیں کہ وہ پاکستان میں بڑی ٹیموں کی آمدکے حوالے سے لابنگ کرسکیں اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اہم کھلاڑی شین واٹسن سے بھی رابطے میں ہے۔
اسٹریلیا کے کئی اہم کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے پرجوش ہیں لیکن بورڈ کے فیصلے کے منتظر ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ اگر اسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرلیا تھا کھلاڑی فیصلے کا ساتھ دیں گے۔