نسیم شاہ ٹیسٹ کیپ لیتے والد ہ کی یاد میں آبدیدہ ہوگئے
فوٹو:ٹوئٹر پاکستان کرکٹ
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، تاہم زندگی کے اس اہم موقع پر ماں کی یاد نے نوجوان رلا دیااور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔
نسیم شاہ کو صرف 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے پر جب ٹیسٹ کیپ دی گئی توکیپ لیتے ہوئے نوجوان بالر والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے،دورہ اسٹریلیا کے دوران ہی ان کی والدہ کاانتقال ہو گیا تھا۔
برسبین میں کھلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے نسیم شاہ کو ٹیسٹ کیپ پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ اورماضی کے عظیم فاسٹ بالر وقار یونس نے دی۔
نسیم شاہ نے ٹیسٹ کیپ لیتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن میں لکھا ” نسیم شاہ نم آنکھوں کے ساتھ بالنگ کوچ اور بہترین رائٹ آرم پیسر وقار یونس سے ٹیسٹ کیپ لیتے ہوئے”۔
Naseem Shah is the 9th youngest debutant in Test cricket and the youngest male cricketer to play a maiden Test in Australia.#AUSvPAK pic.twitter.com/IBYMRqxaJS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2019
پی سی بی نے اس حوالے سے آفیشل اکاوٴنٹ پر ٹویٹ میں لکھا ” نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے نویں کم عمرکھلاڑی اور میڈن کے میدان میں کھیلنے والے سب سے کم عمر نوجوان “۔
نسیم شاہ کی قومی ٹیم کے ساتھ اسٹریلیامیں موجود گی کے دوران آبائی علاقے ضلع دیر سے انھیں والدہ کی موت کی خبر ملی تھی جنازے پر نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے انھیں اہل خانہ نے پاکستان واپسی سے روک دیاتھا۔
اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے سائیڈ میچ میں بازو ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نوجوان کرکٹر سے دکھ کااظہار کیا تھا۔