انسانیت کی خدمت کیلئے ہلالِ احمر سے تعاون جاری رکھا جائے گا، چینی سفیر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین کے سفیریاو¿ جنگ نے کہا ہے کہ دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا، چائنہ ریڈکراس اور ہلالِ احمر باہمی تعاون کو بڑھاتے ہوئے انسانی خدمت کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے۔
اِن خیالات کا اظہار انہوں نے ہلالِ احمر پاکستان کو دی جانے والی سائیکلیں رضاکاروں کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چین کے پاکستان میں سفیر یاو¿ جنگ، چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے Volunteers on Wheels کاباقاعدہ افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ 800 سائیکل چائنہ ریڈکراس کی جانب سے ہلال ِاحمر پاکستان کو تحفہ کے طور پر دی گئی ہیں۔ یہ سائیکلیں رضاکار ملیریا کے خلاف مہم، پولیو کے خلاف جدوجہد، فرسٹ ایڈ کی فراہمی، موسمیاتی تبدیلیوں ،بیماریوں کے تدارک، آگاہی کے سلسلے میں مختلف مہمات کے دوران رضاکار سائیکل کا استعمال کریں گے۔
اِس سے قبل چین کے سفیر یاو¿ جنگ کو کمیٹی روم میں ہلالِ احمر کی سرگرمیوں سے متعلق ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔ اِس موقع پر چین کے سفیر یاو¿جنگ کا کہنا تھا کہ انسانی خدمت کے پروگراموں کو مزید وسعت دیں گے۔ ہلالِ احمر کے ساتھ ہیومنیٹیرین سروسز کو جاری رکھیں گے۔
چین کے سفیر نے ہلالِ احمر کے رضاکاروں کے ساتھ سائیکل ریلی کی قیادت کی۔اِس موقع پر چین کے سفیریاو¿ جنگ نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں چائنہ ریڈکراس اور ہلالِ احمر کے مابین تعاون کو بڑھایا جائے تاکہ متاثرہ لوگوں کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے۔
واضح رہے دو سال میں 32ہزار گھرانے آگاہی کی مہم سے مستفید ہوں گے۔اِس موقع پرممبر منیجنگ باڈی میاں عبدالرو¿ف، بریگیڈئر (ر) عبدالہادی،سیکرٹری جنرل خالد بن مجید،ہیڈ آف ڈیلیگیشن پارٹنر نیشنل سوسائٹیز، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف، ڈی ایس پی ٹریفک مری محمد اجمل ستی،ہلال ِ احمر کے افسران ورضاکار موجود تھے۔