احمدشہزاد کوہلی اور سمتھ کےبرابر آگئے ، آصف علی10چھکے
فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک) احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک کرکٹ میں 5 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں، آصف علی کے 10 چھکے لگائے.
اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاء کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
احمد شہزاد ویرات کوہلی اور ڈیوائن سمتھ کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں اسکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔
گزشتہ روز احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
ادھر ہی ایک اور میچ میں آصف علی نے ناردرن کی جانب سے 35 گیندوں پر 93کی اننگز تراشی جس میں 10چھکے اور 4 چوکے شامل تھے،ان کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 222رنز کا مجموعہ ترتیب دیا.
اس سے قبل کامران اکمل نے 2017 میں ایک اننگز میں 12اور بلال آصف نے 2015 میں 10 گیندوں پر چھکے مارے تھے۔