برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد پہنچ گیا، ریڈ کارپٹ استقبال
برطانوی شاہی جوڑا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچ گئے.
— Govt of Pakistan (@pid_gov) October 14, 2019
برطانوی شاہی جوڑے کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے. شاہی جوڑا لاہور، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات جائے گا.#RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/FoAdS7b1WU
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر وزیر خارجہ نے استقبال کیا
برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر استقبال کرنے والوں میں برطانوی ہائی کمشنرتھامس انڈریو بھی شامل تھے ۔
اسلام آباد آمد کے موقع پر برطانوی شاہی جوڑے کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے. شاہی جوڑا لاہور، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات جائے گا.
ایئر پور ٹ پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو شاہ محمود قریشی نے گلدستہ پیش کیا،برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجادیا گیا ہے۔
برطانوی شاہی جوڑا کل صبح 10 بجے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کرے گا اور 11 بجے ٹریل فائیو پر ماحولیات کی تقریب میں شریک ہوگا۔
شیڈول کے مطابق شاہی جوڑے کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات 12 بجے، جب کہ وزیر اعظم عمران خان سے کل دوپہر ایک بجے ملاقات ہوگی، وزیر اعظم شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
برطانوی شاہی مہمان کل شام 6 بجے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کریں گے، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر بہت خوشی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں، شاہی جوڑا شمالی علاقہ جات اور لاہور کا دورہ اور سول سوسائٹی کے نمایندگان سے ملاقات کرے گا۔
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں رکشے برطانوی اور پاکستانی جھنڈوں اور خیر مقدمی پینٹنگز سے سجائے گئے ہیں۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کے دورے پر ہیں، 16 اکتوبر کو جوڑا لاہور جائے گا۔
لاہور میں وہ شوکت خانم اسپتال، نیشنل کرکٹ اکیڈمی ، بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان سمیت تاریخی جگہیں دیکھیں گے، 17 اکتوبر کو شاہی مہمان چترال کے لیے روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا،
یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔