شعیب ملک ٹی 20 میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے

0

پروویڈینس(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان آل رائونڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔

گزشتہ روز بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کیخلاف میچ میں شعیب ملک نے گیانا ایمازون واریئر کی جانب سے 19 بالز پر 32 رنز بنانے کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ شعیب نے اب تک 356 ٹوئنٹی 20 میچز میں 9014 رنز بنالیے ہیں۔

مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز فی الحال ویسٹ انڈین کرس گیل کے پاس ہے جنھوں نے 13051 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 9922 اور ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ 9757 رنز کے ہمراہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک دنیا بھر کی لیگز میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں تاہم پاکستان کے بعض سابق کرکٹرز کی مخالفت کے باعث قومی ٹیم میں ان آوٹ ہوتے رہتے ہیں.

سری لنکا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بیٹسمینوں کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر مینجمنٹ کو شعیب ملک کی یاد ستانے لگی ہے اور امکان ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہ پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہوں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.