مصباح الحق سرفراز احمد کی خراب فارم کادفاع کرتے رہے، دوسرا میچ جیتنے کاعزم

0

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے ایک طویل عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کھلاڑی کو تھوڑا وقت لگتا ہے۔سرفراز بھی پریشر میں ہیں.

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے  واضح کیا کہ فخر زمان کو ڈراپ نہیں کیا بلکہ آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

انھوں نے کہا پہلے میچ میں سری لنکن ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امید کرتا ہوں اگلے میچ میں ٹیم کی بہتر پرفارمنس ہوگی۔ ہماری کوشش ہوگی اگلا میچ جیتیں۔

مصباح نے کہا کسی بھی کھلاڑی کو ایک میچ کی بنیاد پر ٹیم سے نہیں نکالا جا سکتا۔ میڈیا والوں کو لگ رہا ہے کہ پتہ نہیں کیسی ٹیم بنائی ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کھلاڑی کو تھوڑا وقت لگتا ہے۔ ہم نے ٹیم کے حوالے سے مکمل پلان تیار کیا ہوا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کی پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس تھی، اسی وجہ سے انھیں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔انہوں نےکوشش کریں گے کہ کل کا میچ جیت کر سیریز برابر کریں.

چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے سرفراز احمد کی خراب کارکردگی کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ وہ دباؤ میں ہے مینجمنٹ کی کوشش ہے کہ وہ نیچرل گیم کھیلیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.