شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس۔ سماعت 14 مارچ تک ملتوی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں استغاثہ کے 9 گواہوں کے بیانات قلمبند،، سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی گئی، واجد ضیاء کا بیان کل قلمبند ہوگا، وکیل صفائی 13 مارچ کو جرح کریں گے
نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی
نواز شریف، مریم نواز اور کپيٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے، حاضری سے استثنی ملا تو واپس چلے گئے
مجموعی طور پر پر استغاثہ کے 9 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، وکیل صفائی خواجہ حارث نے جرح بھی مکمل کرلی،
واجد ضیاء کی طلبی پر بحث ہوئی تو وکیل صفائی خواجہ حارث نے جرح کیلئے 3، 4 دن کی تیاری کی استدعا کی،کہا کہ واجد ضیاء اسٹار گواہ ہیں، نیب پراسکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے گواہ اسٹار ہیں، واجد ضیاء خواجہ حارث کیلئے اسٹار ہیں، واجد ضیاء کل طلب ہیں خواجہ حارث کو بھی ہونا چاہیے،
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے وکیل صفائی کو 13 مارچ کو واجد ضیاء پر جرح کا حکم دیدیا،
فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں 5 گواہ طلب کرتے ہوئے سارے 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی