ریاض، ویسٹرن یونین سپر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاچوکے چھکوں سےافتتاح
ریاض(شاہ جہاں شیرازی)ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام سعودی عرب میں کرکٹ سیزن 2019/20 کاچوکے چھکوں سےافتتاح ہوگیا , ویسٹرن یونین سپر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سعودی عرب بھر سے 60 کے قریب مختلف کرکٹ ٹیموں کی شرکت کر رہی ہیں.
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ریاض کرکٹ لیگ (آر سی ایل)کے زیراہتمام کرکٹ سیزن 2019/20 کے پہلے ویسٹرن یونین سپرٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح آر سی ایل کے سی ای او سلمان جواد الخلیفہ نے کیا اور ٹورنامنٹ ٹرافی کی رونمائی کی۔
افتتاحی تقریب میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ان کے منتظمیں نے شرکت کی۔ٹی ٹونٹی سپر کپ کے پہلے روز 32 ٹیموں کے مابین سولہ میچز کھیلے گئے جن میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا.
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر سی کے سی ای او سلمان جواد الخلیفہ نے ٹورنامنٹ میں ٹیموں اورکھلاڑیوں خوش آمدید کہا اور واضح کیا کہ آر سی ایل نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے کام کیا ہے اور ہماری کوشش رہی کے کہ مملکت میں کرکٹ اچھے معیار کے ساتھ آگے بڑھے.
آر سی ایل کے صدر حنیف بابر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم کرکٹ سیزن کے دوران انٹر سٹی ٹورنامنٹس کے علاوہ بین الاقوامی میچز کے انعقاد کو بھی یقینی بنائیں گے.
آر سی ایل کے نائب صدر عبدالکریم خان نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ جس تیزی سے فروغ پا رہی ہے اس سے سعودی نیشنل ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی آر سی ایل کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتی رہے گی اور ہم سعودی کرکٹ کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ چیمپین شپ کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔یاد رہے یہ دو ماہ تک جاری رہے گی۔