مظفر آباد میں قومی ٹیم نے یوم دفاع پر نمائشی میچ کھیلا، کشمیریوں سے یکجہتی
مظفر آباد (زمینی حقائق) یوم دفاع کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں فیسٹول میچ کھیلا گیا۔
میچ میں پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ آزاد کشمیر پرائم منسٹر الیون نے چیئرمین پی سی بی الیون کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
سرفراز احمد نے بھی بولنگ کی اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد رضوان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
مظفر آباد میں کھیلے گئے 15 اوورز پر مشتمل فیسٹول میچ میں اظہر علی کی قیادت میں کھیلنے والی وزیراعظم آزاد کشمیر الیون نے پانچ وکٹ پر164 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے 55 اور اسد شفیق نے 30 رنز بنائے۔ جواب میں سرفراز احمد کی چیئرمین پی سی بی الیون مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹ پر 158 رنز بنا سکی۔
عابد علی اور سرفراز احمد نے 40 ، 40 رنز بنائے۔ سرفراز احمد نے بولنگ بھی کی اور تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے اختتام پر وزیر کھیل آزاد کشمیر چوہدری سعید اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔