یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ، وزیراعظم مظفرآباد جاہیں گے
اسلام آباد(زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمان کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا-
اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کل ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ صوبائی دارلحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جب کہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم یوم دفاع کشمیری شہداء کے ساتھ منانے کے لیے کل آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد جائیں گے جہاں وزیراعظم کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔