ڈومیسٹک کرکٹ کی انعامی رقوم میں233فیصد اضافہ، معاوضے بڑھا دیئے

0


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قومی سطح پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس کی انعامی رقوم میں 233 فیصد تک اضافے کااعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2019-20 پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا اور پورے سیزن میں ایک کھلاڑی کو سالانہ 20 لاکھ روپے کی آمدن ہو گی۔

قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 233 فیصد، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی انعافی رقم میں 150 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

قائداعظم ٹرافی کی میچ فیس 50 سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑی تھری اور فور اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کریں گے اور بین الصوبائی سفر کے لیے کھلاڑی ہوائی جہاز کا استعمال کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو طویل عرصہ ان کے جائز حق سے محروم رکھنا افسوسناک تھا، نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر کھلاڑیوں کا معیار زندگی بہتر کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اسٹرکچر تبدیل کر کے 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت قائداعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر اور دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.