بھارتی فلمی اداکارہ ارمیلا بھی مودی کی کشمیر پالیسی پر سخت نالاں

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی فلمی اداکارہ اور رکن کانگریس ارمیلا مٹونڈکر مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جارحیت پر مبنی پالیسی پر سخت نالاں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روز سے لاک ڈاؤن کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

بھارتی فورسز اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھی کررہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے ہتھکنڈوں پر بھارتی اداکارہ اور رکن کانگریس ارمیلا مٹونڈکر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کا کشمیر میں موجود ساس سسر سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 22 دن گرز چکے میرے شوہر کی اپنے والدین سے بات نہیں ہو سکی اور نہ ہی میری ان سے بات ہوسکی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں میری ساس اور سُسر کے پاس دوائیاں ہیں یا نہیں، دونوں ہی بلڈ پریشر کےمریض ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.