پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان میں ستمبر میں شیڈولڈ ڈیوس کپ ٹائی کو سکیورٹی کا بہانہ بنا کر نومبر تک ملتوی کرددیا گیا۔

فیصلہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کیا اگلے ماہ اسلام آباد میںپاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشینا زون گروپ ون کی ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں طے تھی۔

آئی ٹی ایف کی طرف سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو مدظر رکھتے ہوئے آزاد سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر ڈیوس کپ کمیٹی نے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کو ملتوی کی۔

ڈیوس کپ کمیٹی نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کیا جاتا ہے، نئی تاریخ کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائے گا۔

بتایا گیاہے کہ اس دوران آئی ٹی ایف پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کا بدوستور جائزہ لیتی رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ ٹائی کسی نیوٹرل وینیو پر شفٹ ہونے سے بہتر ہے کہ دو ماہ کیلئے اسے ملتوی کردیا گیا، اس دوران کشیدگی بھی کم ہوجائے گی۔

اعصام الحق نے کہا اگر ٹائی کو نیوٹرل وینیو پر شفٹ کیا جاتا تو اس سے پاکستان ٹینس کا نقصان ہونا تھا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.