پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، سرفراز احمد

0

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی کشمیری بھائیوں کا درد محسوس کئے بغیر نہ رہ سکے،اخلاقی حمایت کا یقین دلا یا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات فراہم کرے۔

ا نھوں نے کہا کشمیری بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جب کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یاد رہے پانچ اکست کو مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیر کی حثیت تبدیل کرتے ہوئے اسے بھارت کا حصہ قرار دیا تھا جسے پوری دنیا نے مسترد کردیا ہے۔

پانچ اگست سے لے تاحال آٹھ دن گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کر فیو نافذ ہے اور موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی بند ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.