نوازشریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے نکال دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایل این جی کیس میں نواز شریف کا نام انکوائری سے نکال دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جسمانی ریمانڈ میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ایل این جی معاہدے اور ٹرمینل ٹھیکے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔
ایل این جی معاہدہ ملکی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا، ملک میں توانائی بحران کی وجہ سے قطر سے ایل این جی خریدی۔
انھوں نے کہا قطر سے ایل این جی دیگر ممالک کی نسبت کم ترین نرخ پر خریدی گہی ہے، ذراہع کے مطابق شاہد خاقان کے بیان کے بعد انکوائری سے نواز شریف کانام نکالا گیا۔