فضل الرحمان کا اکتوبر میں اسلام آبادکی طرف احتجاجی مارچ کا اعلان

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے ملک میں انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے، حکومت مستعفی ہو ورنہ اکتوبر میں اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔

کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) نے ملین مارچ جلسے کا انعقاد کیا جس میں پارٹی قائد مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین شریک تھے۔

جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئٹہ میں آج آخری ملین مارچ ہے، حکومت کو اگست تک مہلت دیتے ہیں کہ استعفیٰ دے دے، ورنہ محرم کے بعد پورے ملک سے اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج انسانوں کا سمندر حکمرانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت عوام کو قبول نہیں، ایک سال قبل پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چرا کر مسترد کیے گئے لوگوں کو زبردستی عوام پر مسلط کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت بنتے ہی ملکی معیشت کی کشتی ہچکولے کھانے لگی ہے۔ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.