سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کر لیا

0

فوٹو: فائل

لندن(نیٹ نیوز) سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نےورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے دھرما نےکہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔

سری لنکن امپائر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میرے فیصلے کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا۔

فائنل کے آخری اوور میں کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی پھنیکی گئی تھرو انگلش بلے باز بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن پار کر گئی تھی۔

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے انگلینڈ کو 6 رنز دیئے تھے جس پر میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہونے پر انگلینڈ کو باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق مایہ ناز امپائر سائمن ٹافل نے بھی دھرما سینا کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپائر کو 5 رنز دینے چاہیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.