فضل الرحمان کی پاور شو کی تجویز، کمر میں تکلیف ہے، شہباز شریف کا جواب

0

فوٹو: ٹوئٹر

لاہور(ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر کی گہی جس میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، 25 جولائی کے یوم سیاہ، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی  اور مہنگائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی کو ملک بھر کے بڑے شہروں میں بھرپور پاور شو کرنے کی تجویز دی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مشورہ دیا کہ 25 جولائی کو مریم نواز لاہور اور شہباز شریف کو پشاور میں مرکزی جلسے سے خطاب  کرنا چاہیے۔ جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمر کی تکلیف کافی زیادہ ہے، کچھ دنوں سے لمبا سفر نہیں کررہا۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے کہا سینیٹ الیکشن میں میر حاصل بزنجو باآسانی کامیاب ہوجائیں گے، حکومت جتنا زور لگالے سینیٹ الیکشن میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرارکھی ہے جس کے بعد اب 23 جولائی کو ایوان بالا کا اجلاس بلا لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.