جسٹس فائزعیسیٰ کوسپریم جوڈیشل کونسل کے 2شوکازنوٹس جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو سپریم جو ڈیشل کونسل نے دو شو کاز نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس فاہز کو پہلا نوٹس حکومتی ریفرنس پر بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ہے جبکہ دوسرا نوٹس صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط پر جاری کیا گیا۔
صدرکوخطوط لکھنے سے متعلق ایک وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا تھا۔ اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کو بھی بیرون ملک جائیدادوں کے حکومتی ریفرنس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق شوکاز نوٹس پر 14 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہے۔
ذراہع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور کے کے آغا کو شو کازنوٹس 16 جولائی کو جاری کیے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دونوں شو کاز نوٹس موصول ہو چکے ہیں۔