ورلڈ کپ فائنل ،انگلینڈ اور نیوز ی لینڈاتوار کو مد مقابل ہوں گے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ 2019کا فائنل میچ نگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔
لندن کے تاریخی کرکٹ میدان لارڈز میں ہونے والا میگا فائنل دن ڈھائی بجے شروع ہوگا، انگلینڈ ٹیم کو فیورٹ بتایا جارہا ہے ۔
دوسرے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔
ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا کو سیمی فائنل میچ میں شکست ہوئی ہے اور ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے دو سو چوبیس رنز کا ہد ف دیا جو اس نے تینتیس ویں اوور کی پہلی گیند پردو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
بابائے کرکٹ انگلینڈ نے 1992کے بعدسے پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے، 1992 میں انگلینڈ کو پاکستان سے شکست ہوئی تھی جبکہ کیویز نے لگاتار دوسری بار فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی اب تک کوئی ورلڈکپ نہیں جیت سکے اور اس بار دنیائے کرکٹ کو نیا ورلڈ چیمپئن ملے گا۔