ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کے 10کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

0

لندن(نیٹ نیوز) ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہاپاکستان ٹیم کی تیاری بھر پور ہے۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے لندن میں کل 10 ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں سوالوں کے جوابات بھی دیئے اور اپنی اپنی ٹیم کے بارے میں بتایا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے متعلق سرفراز نے کہا پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری حوصلہ افزائی بہت زیادہ ہے اور ہم نے حالیہ انگلینڈ سیریز سے بہت کچھ سیکھا، ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92 عالمی کپ جیتا تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے بھی بہت زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ امید ہے ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز جیتی ہے اور ہماری شاندار ٹیم ہے لہذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دباوٴ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہی۔

ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟ اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.