ایران امریکہ کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا،ہنر دوست ایرانی سفیر

0

اسلام آباد(زمینی حقائق )ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے امریکہ اور اس کے اتحادی طبل جنگ بجا رہے ہیں،ایران امریکہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاگزشتہ کچھ دنوں سے ہمیں نئی صورتحال کا سامنا ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی طبل جنگ بجا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن یہ ہمارے لیئے کوئی نئی بات نہیں ہے ، گزشتہ4دہائیوں سے ہم خطرات کاسامنا کررہے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہاہم نے امریکہ اور یورپ کے ساتھ مزاکرات کا تجربہ بھی کیا ، نتیجہ امریکہ کی معاہدہ سے یکطرفہ دستبرداری ہے،عدم بھروسہ کے باعث ہمارے سپریم لیڈر کا موقف ہے کہ امریکہ کے ساتھ مزاکرات زہر ہیں۔

انھوں نے کہاامریکی ملٹری انڈسٹری کمپلیکس امریکہ کو نہ ختم ہونے والی جنگ میں دھکیلنا چاہتاہے،امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا جنگی جنون پہلے ہی خطے میں بحران پیدا کئے ہوئے ہے۔

ایران نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی بات کی لیکن ہم اپنے دفاع کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

مہدی ہنر دوست نے کہاتاریخ گواہ ہے دھمکیاں، پابندیاں مضبوط شناخت ، تہذیب و تمدن رکھنے والی قوموں پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔

ایران امریکہ کیسامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا ،امریکہ نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ہم تمام مسائل مزاکرات سے ھل کرنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.