کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (زمینی حقائق )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان کسی بھی طرح کی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے داوا توئی شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر اگلی چوکیوں کا دورہ ، انھیں پاک افغان بارڈ ر پر باڑ لگانے ،سما جی ترقی کے منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔
اگلی چوکیوں کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سماسے بھی آگاہ کیا گیا،واضح رہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں یکم مئی کو سرحد پار سے دہشگرد حملے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہو گئے تھے۔
اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے علاقے میں استحکام کیلئے کردار اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاپاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اورخطے میں امن کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گا،ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کیلئے بھی تیار ہیں۔
آرمی چیف نے کہابارڈر منجمنٹ کو موثر بنانے کیلئے باڑ ، نئے قلعے ، پوسٹوں کی تعمیر اور ایف کی تعداد بڑھا رہے ہیں،اسی طرح ہم مشرق سرحد پر بھی چوکس ہیں اور پیشہ وارانہ تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاپاکستان کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن یہ اتنے نہیں ہیں جتنے ماضی قریب میں تھے،کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں صبر ، عزم اور اتحاد کی ضرورت ہے۔