ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست،خوفذدہ سرفرازبیٹنگ کرنےنہ آہے
کارڈف(نیٹ نیوز) ٹی ٹوئنٹی کے واحد میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔خوفذدہ کپتان سرفراز وکٹیں گرتی دیکھتے رہے خود بیٹنگ کر نے نہیں آہے۔
کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا لیکن 16 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہو گئے جب کہ امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
حارث سہیل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سرفراز احمد خود بیٹنگ کر نے آنے کی بجاہے پویلین بیٹھ کر وکٹیں گرنے کا تما شا دیکھتے رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جب کہ کرن اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے 174 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمز ونس اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم 21 کے مجموعی اسکور پر ڈکٹ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب ونس 36 رنز بناکر پویلین لوٹے، جوئے روٹ اور این مورگن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
کپتان مورگن 57 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ جوئے روٹ 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے۔
آل راونڈر کی مد میں ٹیم میں شامل فہیم اشرف بیٹنگ کر سکے نہ ہی اچھی باولنگ، تاہم عماد وسیم نے بہتر فنشنگ کی۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہوگا اور قومی ٹیم ورلڈکپ تک لندن میں ہی قیام کرے گی۔o