توشہ خانہ کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14،14 سال قید کی سزاسنادی گئی

43 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 1570 ملین روپے جرمانہ کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی 787 ملین جرمانہ ادا کرسکیں گے جبکہ بشریٰ بی بی بھی 787 ملین جرمانہ ادا کریں گی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں کرپشن کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، فیصلہ آنے کے فوراً بعد انہیں پنجاب پولیس نے لاہور میں واقع زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔

Comments are closed.