پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلی پنجاب و پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا سابق وزیر اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے انتخابات کی اجازت دی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل چوہدری پرویز الہٰی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

پرویز الہٰی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپیل دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن، الیکشن ٹریبونل کو فریق بنایا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ کا 13 جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments are closed.