خاتون خود کش بمبار اسلام آباد میں داخل ہونے کا الرٹ، 3 یونیورسٹیاں بند

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: خاتون خود کش بمبار اسلام آباد میں داخل ہونے کا الرٹ، 3 یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں، سکیورٹی خدشات پر این ڈی یو، قائداعظم، ائیر اور بحریہ یونیورسٹیز بند کر دی گئیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے نواح میں رات گئے سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اور سیکورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی یہ یونیورسٹیز بند کی گئی ہیں۔

این ڈی یو، قائداعظم، ائیر اور بحریہ یونیورسٹیز بھی سیکورٹی خدشات کے باعث بند ہوئیں، ذرائع کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے.

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں حملہ کیا جاسکتا ہے۔
ایران میں کی گئی پاکستانی اسٹرائیک میں مارے گئے دہشتگردوں کی ہوشرُبا تفصیلات منظر عام پر.

ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، حملے کے لئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند کر دئیے گئے، تاہم متذکرہ 3 یونیورسٹیوں کے علاوہ کسی اور کی بندش کی تصدیق نہیں ہوئی، الرٹ کے مطابق حملے 22 سے 24 جنوری کے دوران کیے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں، انتخابی ریلیوں، جلوسوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، پولیس اپنی طرف سے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

Comments are closed.