شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

48 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میں طلاق کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی ہے، وہ شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔

 

Sports News By HamariWeb : نکاح بھارت میں ہوا تھا ۔۔ شعیب ملک اور ثانیہ  مرزا کی شادی کیسے ہوئی تھی؟ شادی سے علیحدگی کی افواہوں تک کا سفر

ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی ہے۔

 

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر فیملی خفا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.