غیر ضروری دباؤ یا کوئی اور وجہ؟سیکرٹری الیکشن کمیشن نے استعفیٰ دیدیا

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: غیر ضروری دباؤ یا کوئی اور وجہ؟سیکرٹری الیکشن کمیشن نے استعفیٰ دیدیا، الیکشن کمیشن عمرحمید کے عہدے کی مدت ابھی باقی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرحمید کا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تاحال منظور نہیں کیا جس کے باعث شکوک شبہات پیدا ہوئے ہیں کہ شاید ورکنگ کا ایشو ہے.

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گزشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وقت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد درخواستوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن سے زیادہ چیف الیکشن کمشنر پر مستعفی ہونے کا دباو رہا ہے خاص کر پاکستان تحریک انصاف ان پر جانبدار ہونے کا الزام لگاتی رہی ہے.

Comments are closed.