نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ کاایوان میں رقص

45 / 100

فوٹو فائل

نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین ایم پی کی پارلیمنٹ میں مورائی ہاکا (نیوزی لینڈ کا ثقافتی رقص ) کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

21 سالہ رکن پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کا تعلق نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں مورائی (پولی نیشیئن نسل) سے ہے جو کہ یورپی آباد کاروں کی نیوزی لینڈ میں آمد سے ہزاروں سال قبل سے اس دھرتی کے اصل باشندے تھے۔

ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک 1853 سے اب تک منتخب ہونے والی نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہاکا (مورائی ثقافتی رقص) پرفارم کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ ثقافتی رقص (جو در اصل جنگی چیخ و پکار اور آوازوں پر مشتمل ہے) اپنی دھواں دھار تقریر کے دوران تمام مورائی بچوں کے نام کیا۔

 

خیال رہے کہ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک نے پارلیمنٹ میں یہ تقریر اور مورائی رقص گزشتہ ماہ کی تھی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

Comments are closed.