نیوزی لینڈاورآسٹریلیا میں آتش بازی سے سال 2024 کی شروعات

66 / 100

فوٹو: فائل

آکلینڈ: نیوزی لینڈاورآسٹریلیا میں آتش بازی سے سال 2024 کی شروعات،دیگرممالک میں بھی بھر پور استتقبال کیا جارہاہے،دنیا بھر میں آج مختلف اوقات میں سال نو کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے شروعات ہوئیں۔

نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ کے معروف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ موسیقی اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں۔اسکائی ٹاور پر سال نو منانے والوں کا جم غفیر موجود تھا۔ سب نے مل کر کاؤنٹ ڈاؤن کیا۔

http://

جیسے تاریخ تبدیل ہوئی اسکائی ٹاور جگمگا اٹھا،شاندار آتش بازی ہوئی، نیوزی لینڈ کے بعد پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ 

لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام سمیت درجنوں مقامات پر سال نو کا آغاز کےلئے لوگ پرجوش ہیں۔

متحدہ عرب امارات، مراکش اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً منسوخ کردیں۔ 

Comments are closed.