عام انتخابات مقررہ تاریخ سے آگے پیچھے ہو سکتے ہیں رکیں گے نہیں، آرمی چیف

58 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: عام انتخابات مقررہ تاریخ سے آگے پیچھے ہو سکتے ہیں رکیں گے نہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید سے گفتگو.

اس حوالے سے نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے دورہ امریکہ کے دوران 14 دسمبر کو واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی اور پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت، دہشتگردی،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا، تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکا“ سے گفتگو ہوئی ہے.

رپورٹ کے مطابق طاہر جاوید نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا ’لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہر صورت سینٹ الیکشن سے پہلے ہوں گے‘۔

‏واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا جو شیڈول جاری کیا اس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو اورسینیٹ الیکشن مارچ میں میں ہونا ہے.

Comments are closed.