آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ سے ملاقات

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے فلوریڈا میں سینٹ کام کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل سید عاصم منیر اور کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی امور کو بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔آرمی چیف نے دورے کے دوران سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

Comments are closed.