جنرل باجوہ اور فیض حمید کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کاز لسٹ سے منسوخ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: جنرل باجوہ اور فیض حمید کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کاز لسٹ سے منسوخ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست گزشتہ روز سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جب گزشتہ روز مقدمات کی کاز لسٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے سے متعلق متذکرہ سابق فوجی افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست شامل تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری عاطف علی کی سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر تھی۔

اگلے ہی دن عدالت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ کر دی، ۔

عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق اس درخواست کی سماعت کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور آئندہ سماعت ہو گی یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر ایف آئی اے، قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے علاوہ صحافی جاوید چوہدری، شاہد میتلا، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس کیا تھا۔

عدالت نے 6 اکتوبرکو فریقین کو نوٹسز ارسال کیے گئے تھے، فریقین کو 28 نومبر کی سماعت سے 3 دن قبل جواب اور اپنے دفاع میں دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے تاہم اب اچانک درخواست کاز لسٹ سے منسوخ کر دی گئی ہے.

Comments are closed.